پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ ،فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت29 ستمبر تک ملتوی 

 پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ ،فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت29 ...
 پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کا معاملہ ،فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت29 ستمبر تک ملتوی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث 29 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے معاملے پر سماعت ہوئی،شاہد خاقان عباسی ،سابق سیکرٹری پٹرولیم ارشد مرزا،سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق اور چیف فنانس آفیسر یعقوب ستار عدالت میں پیش ہوئے،فاضل جج کی رخصت کے باعث لنک جج کے روبرو پیش ہوئے،نیب کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شاہد خاقان نے وزیر پٹرولیم کی حیثیت سے ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کاتقررغیرقانونی طور پر کیا،عدالت نے سماعت29 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -