پی ایف یو جے متحدہ عرب امارات کی جانب سے لاہور پریس کلب کے سابق صدر اعظم چوہدری اور سینئر صحافی رضوان چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ

پی ایف یو جے متحدہ عرب امارات کی جانب سے لاہور پریس کلب کے سابق صدر اعظم ...
پی ایف یو جے متحدہ عرب امارات کی جانب سے لاہور پریس کلب کے سابق صدر اعظم چوہدری اور سینئر صحافی رضوان چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ

  

دبئی (طاہرمنیر طاہر) پی ایف یو جے یو اے ای زون کی جانب سے لاہور پریس کلب کے سابق صدر اعظم چوہدری اور یو اے ای میں مقیم سینئر صحافی و نمائندہ دنیا نیوز رضوان چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر پاکستان قونصلیٹ کے قونصل آفیسر سید مصور عباس شاہ،پاکستان کی حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے  یو اے ای سے  صدر خواجہ آصف کلیم،مسلم لیگ ن یو اے ای کے صدر غلام مصطفی مغل،پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے صدر میاں منیر ہانس، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری،پاکستان بزنس کونسل دوبئی کے سابق جنرل سیکرٹری خرم خواجہ،پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل،پاکستان تحریک انصاف دوبئی کے جنرل سیکریٹری سید کلیم اللہ شاہ بخاری،پاکستان مسلم لیگ ن دوبئی کے صدر سردار آصف آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ یو اے ای کے صدر فخر ورک معروف بزنس مین جمیل اسحاق ، شوکت محمود بٹ،جمیل بنگیال، مسلم لیگ ن یو اے ای کے سئینر نائب صدر خواجہ عبدالوحید پال،جبکہ پی ایف یو جے یو اے ای زون کے صدر و نمائندہ پی ٹی وی سجاد اکبر خان سمیت دیگر عہداران ارشد محمود رانا چیف ایڈیٹر امارات نیوز،آصف راٹھور سی ای او  راٹھور میڈیا اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ایل ایل سی  ،انصر اکرم سی ای او نیوز ٹائم  ،سید مدثر خوشنود بیورو چیف 92نیوز یو اے ای،رانا نصیر سچ نیوز،عشر اشفاق نمائندہ 7 نیوز ،عمر فاروق سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر رضوان چوہدری نے پی ایف یو جے یو اے ای زون میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور کہا کہ پی ایف یو جے پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم ہے اور اس کے مرکزی جنرل سیکریٹری رانا محمد عظیم اور صدر جی ایم جمالی  کی پاکستان میں صحافیوں کے حقوق لیے بے شمار قربانیاں ہیں اور خوشی ہے کہ آج میں ان کی ٹیم کا حصہ بن رہا ہوں  جبکہ رضوان چوہدری کو قونصل آفیسر سید مصور عباس شاہ اور لاہور پریس کلب کے سابق صدر اعظم چوہدری و دیگر مہمانوں کی موجودگی میں ان کی  سعودی عرب میں 20 سال اور  یو اے ای میں دو سال بہترین رپورٹنگ اور خدمات سر انجام دینے پر اعزازی شیلڈ سے نواز گیا جبکہ سابق صدر لاہور پریس اعظم چوہدری کو ان کی پاکستان میں بہترین صحافتی خدمات پر شیلڈ دی گئی ۔

اس موقع پر صدر پی ایف یو جے یو اے ای زون سجاد اکبر خان نے کہا کہ پی ایف یو جے پاکستان میں 30 ہزار سے زاہد صحافیوں کا نمائندہ فورم ہے اور ہم یو اے ای مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے پاکستان اور یو اے ای کی دوستی کو نہ صرف مضبوط کر رہے ہیں بلکہ دونوں ملکوں میں پل کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری پی ایف یو جے یو اے ای زون سید مدثر خوشنود  نے کہا کہ یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے ہم پاکستان اور امارات کی ترقی کے لیے دعا گو ہیں اور دونوں ملکوں کے پرچموں کی سر بلندی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

مزید :

تارکین پاکستان -