سپریم کورٹ،ہسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے میں خوردبرد کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست مسترد،احاطہ عدالت سے گرفتار

سپریم کورٹ،ہسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے میں خوردبرد کے ملزم کی ضمانت قبل از ...
سپریم کورٹ،ہسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے میں خوردبرد کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست مسترد،احاطہ عدالت سے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے میں خوردبرد کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست مستردکردی گئی، نیب نے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں ہسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے میں خوردبرد کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی،
جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ملزم نے ہسپتالوں کو پلانٹ کی صلاحیت 400 ٹن ظاہر کی،نیب کے مطابق پلانٹ کی صلاحیت 150 ٹن سے زیادہ نہیں،عدالت نے ہسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے میں خوردبرد کے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست مستردکردی،ضلع قصور کے ملزم نصیر کی درخواست واپس لینے پر خارج ہوئی،نیب نے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔