کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کا نظام ٹھپ ،دن دیہاڑے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے 

کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کا نظام ٹھپ ،دن دیہاڑے متعدد علاقے تاریکی ...
کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کا نظام ٹھپ ،دن دیہاڑے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کا نظام ٹھپ ہو گیااور دن دیہاڑے متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔

کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کی وجہ سے کے الیکٹرک کے 400 فیڈرز ٹرپ کرگئے،ملیر،کورنگی، شاہ فیصل کالونی، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں بجلی بندہوگئی،اورنگی ٹاؤن، نیوکراچی،لائنزایریا، پی آئی بی کالونی میں بھی بجلی بندکردی گئی،اس کے علاوہ ملیرسٹی ،رفیع گارڈن ،محمودآباد، منظورکالونی میں بجلی منقطع ہو گئی ، لیاقت اشرف کالونی ودیگرعلاقے بھی متاثرہوئے۔

ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث بجلی بحال رکھنا نقصان دہ ہے،بلدیہ، بن قاسم، کورنگی اور اورنگی کے کچھ مقامات پر بجلی عارضی طور پر بند کی گئی، ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی تنصیبات سمیت کراچی کے کئی علاقے پانی میں گھرے ہوئے ہیں، شہری گھر کے اندر برقی آلات اور باہر بجلی کی تنصیبات سے متعلق احتیاط کریں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -