غریب محنت کش اپنا علاج کرانے سے قاصر، جسم کے نچلے حصے نے کام کرنا چھوڑ دیا

غریب محنت کش اپنا علاج کرانے سے قاصر، جسم کے نچلے حصے نے کام کرنا چھوڑ دیا
غریب محنت کش اپنا علاج کرانے سے قاصر، جسم کے نچلے حصے نے کام کرنا چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان  شبیر )عمرکوٹ کے نزدیکی گاؤں بھرگڑی میں  غریب محنت کش ٹائلوں کی گھسائی کرنے والا مزدور   محمد اکبر ولد محمد ابراہیم اپنے غریبی کےباعث علاج کرانے سے قاصرہے، غریب مزدورسنتیں سالہ  محمد اکبر کا چند ماہ قبل  ٹائلوں کی گھسائی کرنے والی مشین سے  شارٹ کرنٹ لگنے سے 50 فیصد جسم جھلس گیا تھا اور جسم کےنچلے حصے نےکام کرنا چھوڑ دیا  تھا۔ غربت کےباعث غریب محنت کش مزدور اپنا علاج کرانے سے قاصر ہے مخیر صاحب ثروت افراد میرے علاج معالجے کےلیے میری مدد کریں ۔

تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ ضلع کی تحصیل سامارو کےگاؤں بھرگڑی کا رہائشی غریب محنت کش ٹائلوں کی گھسائی کا کام کرنے والا محمد اکبر ولد محمد ابراہیم ٹائل گھسائی کرنے والی مشین سے کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا اور جسم کے نچلےحصے نے کام کرنا چھوڑ دیا ، کرنٹ لگنے سے محمد اکبر کے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا ہے کچھ وقت پہلے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے ایمبولینس دےکر کراچی بھیجوایا تھا غریب محنت کش مزدور محمد اکبر غریبی اور غربت کےباعث اپناعلاج کرانے سے قاصر ہے ۔

محمد اکبر نےمیڈیا کےنمائندوں کو بتایا کہ میں اپنی کل جمع پونجی اپنے علاج پر لگا چکا ہوں اب تو کھانے کےلالےپڑھے ہوئے ہیں  گھرمیں  غربت بھوک افلاس کے ڈھیرے ہیں میرے چھ بچے ہےچاربیٹیاں اوردوبچےہے  میڈیا کی وساطت سے غریب محنت کش مزدور محمد اکبر نے وزیراعلیٰ سندھ صوبائی وزیر صحت ،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ،ضلع چیرمین عمرکوٹ ،میونسپل چیرمین عمرکوٹ،اور  صاحب ثروت مخیر حضرات سے اپیل کی ہےکہ خدا راہ میرے علاج معالجے کےلیے میری مدد کی جائے تاکہ میں اپنا مکمل علاج کراکر اپنے پیروں پر کھڑا ہوں سکوں محمد اکبر کا کہنا ہےکہ وہ اللہ کی ذات سے مایوس نہیں ہوں بیماری کےباعث میں بستر پر پڑاہوا ہوں زندگی مفلوج ہوکر رہ گی ہے.