کراچی میں موسلادھار بارش ،سڑکیں دریاﺅں کا منظر پیش کرنے لگیں 

کراچی میں موسلادھار بارش ،سڑکیں دریاﺅں کا منظر پیش کرنے لگیں 
کراچی میں موسلادھار بارش ،سڑکیں دریاﺅں کا منظر پیش کرنے لگیں 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث سڑکیں دریاﺅں کا منظر پیش کرنے لگیں ،شارع فیصل اور یونیورسٹی روڈ پانی میں ڈوب گئی ،ایم اے جناح روڈ بھی پانی میں غائب ہوگئی اور شاہراہ پاکستان بھی زیرآب آگئی ،شہر کی دیگر شاہراہیں بھی دریا کا نظارہ پیش کررہی ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق سرجانی ٹاﺅن ،نیوکراچی کے یوسف گوٹھ کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا،پی ای سی ایچ ایس ،ملیر ،کھوکھراپار میں بھی پانی گھروں میں داخل ہو گیا،ڈیفنس کے مختلف فیز کے گھروں میں بھی بارش کاپانی داخل ہوگیا۔

کلفٹن، ڈی ایچ اے فیز5 کی شاہراہیں بھی تالاب میں تبدیل ہو گئیں،پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے اورٹریفک کی آمدورفت متاثرہو گئی،ٹریفک پولیس کے مطابق کلفٹن میں کے پی ٹی انڈر پاس پانی سے بھر گیا،پنجاب کالونی کی طرف جانے والے انڈر پاس میں بھی بارش کاپانی جمع ہوگیاجس پر دونوں انڈر پاسز کو ٹریفک کیلئے بند کرد یاگیا ہے اوردونوں انڈر پاسز سے ٹریفک کی آمدروفت معطل ہو گئی۔

کلفٹن ،دو تلوار کے قریب سڑکوں اورگلیوں میں بھی بارش کاپانی جمع ہو گیا،ناگن چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پربارش کا پانی کھڑا ہے جبکہ صفوراچوک پر بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا،رہائشی سوسائٹی میں 4 اور5 فٹ تک بارش کاپانی جمع ہوگیا،مکین اپنی مدد آپ کے تحت گھروں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -