کراچی میں بارشوں کے باعث ڈیزاسٹر کی صورتحال پیدا ہوگئی ،وزیراعلیٰ سندھ کی کمشنر کراچی کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت

کراچی میں بارشوں کے باعث ڈیزاسٹر کی صورتحال پیدا ہوگئی ،وزیراعلیٰ سندھ کی ...
کراچی میں بارشوں کے باعث ڈیزاسٹر کی صورتحال پیدا ہوگئی ،وزیراعلیٰ سندھ کی کمشنر کراچی کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی میں بارشوں کے باعث ڈیزاسٹر کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ملیرمیں سرکاری سکولز کی عمارتیں خالی کرانے کاحکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سرکاری سکولز کی عمارتوں میں متاثرہ خاندانوں کو رکھاجائے گا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ ملیر اورسکھن ندی میں طغیانی آگئی ،ملیرسکولوں میں سکھن اور ملیرندی کے اطراف مقیم افراد کو منتقل کیا جائے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پی ڈی ایم اے کو فوری ملیر کے سکولز میں انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملیر کے سکولوں میں کھانا پانی اوردیگر ضروریات کاانتظام کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ کچے مکانات میں رہنے والوں کی فکر ہے ،ڈپٹی کمشنر اپنے عملے اور افسروں کے ساتھ لوگوں کی مد دکریں،وزیراعلیٰ سندھ نے پی ڈی ایم اے کو الرٹ رہنے کاحکم دیدیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -