کراچی میں صرف تین گھنٹے میں کتنی بارش ہوئی ؟ سارے ریکارڈ ٹو ٹ گئے 

کراچی میں صرف تین گھنٹے میں کتنی بارش ہوئی ؟ سارے ریکارڈ ٹو ٹ گئے 
کراچی میں صرف تین گھنٹے میں کتنی بارش ہوئی ؟ سارے ریکارڈ ٹو ٹ گئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی میں بارشوں کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں سڑکیں اور گلیاں ندیوں کی شکل اختیار کر چکی ہیں جبکہ شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو چکاہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ضلع وسطی میں صبح 11 بجے سے 2 بجے تک 102 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ صبح 8 سے 11 بجے کے درمیان 3.2 ملی میٹر بارش ہوئی اور یوں مجموعی طور پر اب تک ضلع وسطی میں 105.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔اب تک پی اےایف فیصل بیس پرسب سے زیادہ 130 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کراچی میں مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد میں سب س زیادہ 102ملی میٹر ، نارتھ کراچی 76.5، ایئر پورٹ کے اطراف 69 ، یونیورسٹی روڈ 70 ، مسرور بیس 76 ، کراچی ایئر پورٹ 71 اور سرجانی ٹاﺅن میں اب تک 66 ملی میٹرر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ اور تب سینٹر پر سڑک پر پڑے کنٹینر بھی بارش کے پانی میں تیرنے لگے ہیں ، شہری پانی کے تیز بہاﺅ کے باعث کنٹینرز کو تیرتا ہوا دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں جبکہ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کنٹینرز کو مصروف شاہراہوں سے ہٹانے کی کوشش جاری رکھی ہوئی ہے ۔

کراچی کے علاقے پنجاب چورنگی کے قریب انڈر پاس میں ایک شخص ڈوب گیاہے جس کی تلاش کیلئے ریسکیو اداروں نے آپریشن کا آغاز کر دیاہے جبکہ پنجاب کالونی میں ایک 13 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے بھی جاں بحق ہو گیاہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -