سندھ حکومت کے پاس کراچی کاتباہ شدہ انفراسٹرکچر بنانے کی صلاحیت نہیں،این ڈی ایم اے ،ایف ڈبلیواو فوج کی نگرانی میں کراچی کی تعمیرکاکام کریں ،سراج قاسم تیلی 

سندھ حکومت کے پاس کراچی کاتباہ شدہ انفراسٹرکچر بنانے کی صلاحیت نہیں،این ڈی ...
سندھ حکومت کے پاس کراچی کاتباہ شدہ انفراسٹرکچر بنانے کی صلاحیت نہیں،این ڈی ایم اے ،ایف ڈبلیواو فوج کی نگرانی میں کراچی کی تعمیرکاکام کریں ،سراج قاسم تیلی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی نے کراچی میں بارشوں کی تباہی پر کہاہے کہ سندھ حکومت کے پاس کراچی کاتباہ شدہ انفراسٹرکچر بنانے کی صلاحیت نہیں،کراچی کاانفراسٹرکچر بنانے کاکام سندھ اور وفاق آﺅٹ سورس کریں ،این ڈی ایم اے ،ایف ڈبلیواو فوج کی نگرانی میں کراچی کی تعمیرکاکام کریں ۔

نجی ٹی وی جی این این سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صنعتکار سراج قاسم تیلی کہاکہ کراچی وفاق کو71 اورسندھ حکومت کو 95 فیصد ریونیو دیتا ہے ،سیاستدان سے اپیل ہے مہربانی کریں اورکراچی کو بنانے کاراستہ بنائیں ،سراج قاسم تیلی نے کہاکہ فوج سے اپیل ہے کہ مداخلت کرے اوروفاق اورسندھ کو سمجھائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -