اب گاڑیوں میں کم سے کم کونسی سہولتیں دی جائیں گی ؟ فواد چوہدری نے میدان سنبھال لیا ، گاڑیوں کے شوقین کیلئے اچھی خبر 

اب گاڑیوں میں کم سے کم کونسی سہولتیں دی جائیں گی ؟ فواد چوہدری نے میدان ...
اب گاڑیوں میں کم سے کم کونسی سہولتیں دی جائیں گی ؟ فواد چوہدری نے میدان سنبھال لیا ، گاڑیوں کے شوقین کیلئے اچھی خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں آسمانوں پر پہنچ چکی ہیں ،کچھ گاڑیاں ایسی ہیں جن میں دی جانی والی آپشنز ان کی قیمتوں سے میل نہیں کھاتی یعنی بنیادی روڈ سیفتی سہولیات بھی ان میں فراہم نہیں کی جاتی جس کے باعث حادثات میں زندگی کے محفوظ رہنے کے امکانات بہت مدھم ہو جاتے ہیں تاہم اب اس معاملے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے توجہ دینا شروع کر دی ہے اور گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ” ڈیولپنگ پاکستان “ نامی پیج پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ ”فواد چوہدری نے انکشاف کیاہے کہ روڈ سیفٹی کیلئے گاڑیوں کے نئے معیار کی منظوری دیدی گئی ہے ۔معیاری بریکس ، ہر گاڑی میں ایئر بیگز کی تنصیب ، اچھی کوالٹی کی شیٹس نئے متعارف کروائے جانے والے معیارات میں شامل ہیں ۔۔“

مزید :

بزنس -