بارش میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل اورکھانا فراہم کیا جائے،وزیراعظم کی گورنر سندھ کو ہدایت

بارش میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل اورکھانا فراہم کیا ...
بارش میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل اورکھانا فراہم کیا جائے،وزیراعظم کی گورنر سندھ کو ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ بارش میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل اور کھانا فراہم کیا جائے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اورصوبہ سندھ میں حالیہ بارشوں پر تشویش کااظہارہے۔وزیراعظم نے گورنر سندھ کو ریلیف کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پانی میں پھنسے لوگوں کو کھانا پہنچایا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی شہر کے حالات سے آگاہ ہوں،لوگوں کی محفوظ مقامات پر جلد منتقلی کاانتظام کیا جائے ۔وزیراعظم نے کہاکہ کراچی کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ ملیر اوریسٹ میں پھنسے لوگوں کو کھانا پہنچایا جارہاہے،دیگرعلاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں شروع کی جا رہی ہیں ۔

مزید :

قومی -