خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ کی گرفتاری کا حکم آگیا

خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ کی گرفتاری کا حکم آگیا
خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ کی گرفتاری کا حکم آگیا

  

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد اور ان کے بھائی گل باز وزیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک شاہ محمد اوربھائی پردہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے،الیکشن میں مدمقابل امیدوارپربارودی مواد سے حملہ ہواتھا ،دھماکے کا الزام صوبائی وزیراوران کے بھائی پرلگاتھا ۔

اے ٹی سی نے مختصر فیصلے میں کہاہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہ محمد بار بار نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوئے، عدم پیشی پر وزیر ٹرانسپورٹ کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ،چھ ماہ سے متعدد بار نوٹس کے باوجود بھی ملزم پیش نہیں ہو رہا۔

وزیرٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کاکہنا ہے کہ عدالت پیشی کانوٹس موصول نہیں ہوا،عدم پیشی کی بنا پروارنٹ جاری کئے گئے۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -بنوں -