تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرنا ایگزیکٹو کا اختیار ہے، انہیں اپنا کام کرنے دیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ 

تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرنا ایگزیکٹو کا اختیار ہے، انہیں اپنا کام کرنے ...
تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرنا ایگزیکٹو کا اختیار ہے، انہیں اپنا کام کرنے دیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست پرچیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرنا ایگزیکٹو کا اختیار ہے، عدالت مفروضے کی بنیاد پر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی،ایگزیکٹو کا کام ہے اس کی ذمہ داری ہے انہیں اپنا کام کرنے دیں۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں کورونا کی وجہ سے بند تعلیمی ادارے کھولنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ متعلقہ اداروں میں درخواست دی لیکن کچھ نہیں ہوا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرنا ایگزیکٹو کا اختیار ہے، عدالت مفروضے کی بنیاد پر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی،ایگزیکٹو کا کام ہے اس کی ذمہ داری ہے انہیں اپنا کام کرنے دیں۔

عدالت نے درخواست گزار وکیل کی عدالتی معاونت کےلئے مزید وقت کی استدعا منظورکرلی اورآئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -