سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے مجوزہ رولز کاڈرافٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے مجوزہ رولز کاڈرافٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا
سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے مجوزہ رولز کاڈرافٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے حکم پر نیب نے مجوزہ رولز کاڈرافٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔

نیب قانون کے سیکشن 34 کے تحت رولز تیارکئے گئے ،سپریم کورٹ نے سوال اٹھایا تھاچیئرمین نیب اعلیٰ عہدوں پر تقرریاں کیسے کرسکتا ہے، رولز میں کہاگیا ہے کہ کرپشن کے ملزم کی گرفتاری کی گائیڈ لائنز چیئرمین نیب جاری کرے گا،کرپشن کے ملزم کی گرفتاری کی گائیڈلائنز کو ہر صورت فالو کیاجائے گا،نیب مجوزہ رولز کے مطابق ڈی جی نیب اور ڈائریکٹر کی تقرری چیئرمین نیب کااختیار ہوگا۔

رولز میں مزید کہاگیا ہے کہ کرپشن کے ریفرنس کے فائلوں کی حتمی منظوری چیئرمین نیب دیں گے ،کرپشن ریفرنس فائل کرنے یا نہ کرنے کافیصلہ چیئرمین نیب کاہوگا،چیئرمین نیب کرپشن ریفرنس فائل کرنے کی گائیڈلائنز جاری کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -