ڈووین براوو نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے

ڈووین براوو نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے
ڈووین براوو نے شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا، دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے

  

پورٹ آف سپین (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈووین براوو ٹی 20 کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے دنیاکے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سٹار کرکٹر ڈووین براوو نے گزشتہ روز کیربین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے سینٹ لوشیا زوکس کے خلاف راخیم کور نویل کو اپنی 500 ویں وکٹ بنایا۔ اس کے ساتھ ڈووین براوو نے سی پی ایل میں بھی وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل کرنے والا دنیا کا پہلا فاسٹ باﺅلر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے یہ اعزاز پاکستان کیخلاف ساﺅتھمپٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی کی وکٹ حاصل کر کے اپنے نام کیا تھا۔ 

مزید :

کھیل -