ریا چکروتی کا سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بولا گیا سفید جھوٹ پکڑا گیا

ریا چکروتی کا سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بولا گیا سفید جھوٹ پکڑا گیا
ریا چکروتی کا سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بولا گیا سفید جھوٹ پکڑا گیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ریا چکروتی کا سشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بولا گیا بڑا جھوٹ پکڑا گیا۔

حال ہی میں انڈیا ٹوڈے کو دیے گئے انٹرویو میں ریا چکروتی نے دعویٰ کیا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت کلاسٹرو فوبیا کا شکار تھے اور وہ طیارے میں بیٹھنے سے ڈرتے تھے۔

اداکارہ نے کہا کہ جب وہ دونوں یورپ کے ٹرپ پر گئے تھے تو اس وقت جہاز میں بیٹھنے سے پہلے سشانت نے ایک خاص قسم کی دوائی کھائی تھی۔

ریا چکروتی کا یہ دعویٰ سامنے آنے کے بعد سشانت کی پہلی گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے بھی میدان میں آگئیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر سشانت کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی جس میں آنجہانی اداکار خود جہاز اڑا رہے ہیں۔ انکتا لوکھنڈے نے اس کے ساتھ کہا " کیا یہی کلاسٹرو فوبیا ہے؟ تم ہمیشہ سے ہی اڑنا چاہتے تھے اور تم نے یہ کردکھایا۔"

View this post on Instagram

Is this #claustrophobia ? u always wanted to fly and u did it .????

A post shared by Ankita Lokhande (@lokhandeankita) on

مزید :

تفریح -