امریکہ میں پابندی، ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو نے بڑا قدم اٹھالیا

امریکہ میں پابندی، ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو نے بڑا قدم اٹھالیا
امریکہ میں پابندی، ٹک ٹاک کے چیف ایگزیکٹو نے بڑا قدم اٹھالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس کے چیف ایگزیکٹو کیون مائر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

کیون مائر کو رواں برس مئی کے مہینے میں بائٹ ڈانس کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد سمجھا جارہا تھا کہ ٹک ٹاک پر امریکہ میں سیاسی دباؤ اور پابندیوں میں کمی آئے گی لیکن کیون مائر بھی صدر ٹرمپ کو نہ روک پائے۔

کیون مائر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی ماحول تبدیل ہورہا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے کمپنی کو امریکہ میں اپنے آپریشنز بند کرنے یا فروخت کرنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف کمپنی نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔