ٹی 20 سیریز میں محمد رضوان کھیلیں گے یا سرفراز احمد، ٹیم مینجمنٹ شش و پنج کا شکار، حتمی فیصلہ کب ہو گا؟

ٹی 20 سیریز میں محمد رضوان کھیلیں گے یا سرفراز احمد، ٹیم مینجمنٹ شش و پنج کا ...
ٹی 20 سیریز میں محمد رضوان کھیلیں گے یا سرفراز احمد، ٹیم مینجمنٹ شش و پنج کا شکار، حتمی فیصلہ کب ہو گا؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں محمد رضوان یا سرفراز احمد میں سے کسے کھلائیں، ٹیم مینجمنٹ شش وپنج کا شکار ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی پلان کے تحت سابق کپتان کو ہی محدود اوورز کے میچز میں بطور وکٹ کیپر میدان میں اتارنا تھا، مگر ٹیسٹ میچز میں رضوان کی عمدہ کارکردگی اور مین آف دی سیریز ایوارڈ نے کوچ کنفیوژ کر دیا ہے اور اب اس حوالے سے حتمی فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 28 اگست بروز جمعہ کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 30 اگست اور تیسرا میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ 

مزید :

کھیل -