بھائی نے بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجوں کو قتل کردیا، وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

بھائی نے بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجوں کو قتل کردیا، وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کو ...
بھائی نے بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجوں کو قتل کردیا، وجہ کیا بنی؟ جان کر آپ کو بھی افسوس ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرانشاہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں زمین کے تنازعہ پر بھائی نے بھائی ، بھابھی اور 2 بھتیجوں کو قتل کردیا۔

میرانشاہ کے علاقے میر علی میں 2 بھائیوں کے درمیان زمین کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر ایک بھائی نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دوسرا بھائی، بھابھی اور 2 بھتیجے جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک شخص اور ایک خاتون زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے میر علی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں طاہر، اس کی بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔