وائٹ کالر کرائم کی تفتیش،نیب نےایسا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ کرپٹ عناصر کے ہوش ہی اڑ جائیں گے

وائٹ کالر کرائم کی تفتیش،نیب نےایسا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ کرپٹ عناصر کے ...
وائٹ کالر کرائم کی تفتیش،نیب نےایسا کام کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ کرپٹ عناصر کے ہوش ہی اڑ جائیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب)نے وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لیے سپیشل سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا، مجوزہ تحقیقات میں نیب افسران کی معاونت کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لیے سپیشل سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیاہے، مجوزہ تحقیقات میں نیب افسران کی معاونت کرے گا۔سپیشل سیل میں تجربہ کار تفتیشی افسران، بینکرز، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور ٹیکس افسران شامل ہونگے، نیب کا سپیشل سیل معاونت کے لئے ایس ای سی پی، ایف بی آر سے رہنمائی لینے کا مجاز ہوگا۔خصوصی سیل کو سٹیٹ بنک پاکستان اور متعلقہ اداروں سے قانون کے مطابق رہنمائی بھی فراہم کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -