فرشتوں کے نام پر جوتوں کے نام، مسلمان جوتے بنانے والی معروف کمپنی کے خلاف سراپہ احتجاج

فرشتوں کے نام پر جوتوں کے نام، مسلمان جوتے بنانے والی معروف کمپنی کے خلاف ...
فرشتوں کے نام پر جوتوں کے نام، مسلمان جوتے بنانے والی معروف کمپنی کے خلاف سراپہ احتجاج

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کینی ویسٹ معروف امریکی گلوکار، پروڈیوسر اور فیشن ڈیزائنر ہے جس کی ایک بڑی وجہ شہرت ماڈل و اداکارہ کم کارڈیشین کے ساتھ شادی بھی ہے۔ کینی ویسٹ نے اپنے نام سے ایک کمپنی بنا رکھی ہے جو معروف کمپنی ’ایڈیڈاس‘ کے ساتھ مل کر جوتے بناتی ہے۔ دونوں کے اشتراک کے بعد اس کمپنی کا نام ’ایڈیڈاس یزی‘ (Adidas Yeezy)ہے جس کی مصنوعات دنیا بھر میں مشہور ہیں اور لوگ پسند کرتے ہیں لیکن اب اس کمپنی نے ایک ایسی گھٹیا ترین حرکت کر دی ہے کہ کم از کم مسلمان دنیا میں کوئی اس کی مصنوعات نہیں خریدے گا۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق اس کمپنی نے جوتوں کے دو نئے جوڑے متعارف کروائے ہیں اور ان بدبختوں نے ان جوتوں کے نام دو معتبر اور مقدس فرشتوں اسرائیل اور اسرافیل کے نام پر رکھ دیئے ہیں، جس پر پوری مسلم دنیا سراپا احتجاج ہو گئی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین بھی کمپنی کی اس قبیح حرکت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ حبہ سلمان نامی ایک لڑکی نے اپنی ٹویٹ میں کمپنی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”جو تمہارے لیے صرف نام ہیں، وہ ہمارے لیے مذہب ہے لیکن تمہارے گھٹیا اور چھوٹے دماغ میں یہ بات نہیں آ پائے گی۔“آنزہ محسن نامی لڑکی نے لکھا ہے کہ ”دنیا بھر میں لوگوں کو اسلام اور مسلمانوں کی توہین کرنا اتنا اچھا کیوں لگتا ہے؟ ایسے ذہنی بیماروں کو مدد کی ضرورت ہے۔“ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”اسلام کی توہین کرنا غیرمسلموں میں رواج کیوں پا چکا ہے۔ ہم تھک چکے ہیں ان لوگوں کی ایسی حرکتوں سے۔ آئے روز کسی نہ کسی مغربی ملک سے ایسی گھٹیا خبر سامنے آ جاتی ہے۔“رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان اس کمپنی کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -