انگلش کرکٹ سٹارز بھی محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ کے گرویدہ ہو گئے

انگلش کرکٹ سٹارز بھی محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ کے گرویدہ ہو گئے
انگلش کرکٹ سٹارز بھی محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ کے گرویدہ ہو گئے

  

ساﺅتھمپٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق سٹارز بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی وکٹ کیپنگ کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کرکٹ سٹار مائیک ایتھرٹن نے کہا ہے کہ میں محمد رضوان کو اس موسم گرما کا بہترین وکٹ کیپر سمجھتا ہوں۔ ایک اور معروف سابق انگلش کپتان ناصرحسین نے کہاکہ طویل عرصے بعد انگلینڈ میں آنے والے غیرملکی وکٹ کیپرز میں رضوان سب سے بہترین دکھائی دئیے جبکہ انگلش کوچ کرس سلور ووڈ نے رضوان کو پاکستان کا مین آف دی سیریز قرار دیا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان نے وکٹوں کے پیچھے تو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہی مگر اس کیساتھ ہی وہ بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے ساﺅتھمپٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 53 رنز بنائے جبکہ دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں 72 رنز جوڑے اور انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 9 اور دوسری اننگز میں 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 

مزید :

کھیل -