دنیا کی امیر ترین خواتین بچے کو جنم دینے کے لیے کیا تیاری کرتی ہیں؟ تفصیلات جان کر یقین نہ آئے

دنیا کی امیر ترین خواتین بچے کو جنم دینے کے لیے کیا تیاری کرتی ہیں؟ تفصیلات ...
دنیا کی امیر ترین خواتین بچے کو جنم دینے کے لیے کیا تیاری کرتی ہیں؟ تفصیلات جان کر یقین نہ آئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی امیر ترین خواتین بچے کو جنم دینے کے لیے کیا کچھ تیاری کر تی ہیں؟ اس حوالے سے کچھ ایسی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں کہ سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق ان امیر ترین ماﺅں کو سروس مہیا کرنے کے لیے بے شمارفرمز کھل چکی ہیں۔ 38سالہ ٹفنی نوریس نے بھی 2017ءمیں ’دربان ممی‘ (The Mummy Concierge)کے نام سے ایک ایسی ہی کمپنی قائم کی جو ان امیر ترین خواتین کو ان کے بچے سنبھالنے کے لیے خواتین مہیا کرتی ہے۔ 

ٹفنی نوریس نے بتایا ہے کہ دنیا کی امیر ترین خواتین سب سے پہلے تو ایسی ہی کسی کمپنی سے ایک ’دربان ممی‘ ہائر کرتی ہیں۔ پھر لیبر روم میں پہننے کے لیے خصوصی لباس تیار کرواتی ہیں، اپنے بچے کے لیے ایک منفرد نام ’تیار‘ کرتی ہیں۔ میری کلائنٹ خواتین بچے کی پیدائش سے پہلے کسی بھی وقت مجھے فون کر دیتی ہیں اور ایسے سوالات پوچھتی ہیں کہ میں دنگ رہ جاتی ہوں۔ ان میں سے کوئی روتے ہوئے پوچھتی ہے کہ وہ بچے کا کھٹولا کیسے سجائیں۔ کوئی پوچھتی ہے کہ وہ نرسری کو کون سے رنگ میں پینٹ کروائیں۔ ان میں سے اکثر لیبر روم میں پہننے کے لیے اپنے لباس سے متعلق بھی مجھ سے مشورہ مانگتی ہیں۔ اکثر امیر ترین خواتین بچے کی پیدائش سے پہلے ’بے بی پروف‘ لگژری کشتیاں بھی حاصل کر لیتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق امیر ترین خواتین کو جذباتی سپورٹ دینے اور دربان ممی مہیا کرنے کی انڈسٹری اس قدر ترقی کر چکی ہے کہ ماہرین کے اندازے کے مطابق یہ 2025ءتک 58کروڑ 90لاکھ پاﺅنڈ کی انڈسٹری بن جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -