اداکارہ نے انٹرنیٹ پر اپنی غیر اخلاقی تصاویر کی فروخت سے 40کروڑ روپے کما ڈالے

اداکارہ نے انٹرنیٹ پر اپنی غیر اخلاقی تصاویر کی فروخت سے 40کروڑ روپے کما ڈالے
اداکارہ نے انٹرنیٹ پر اپنی غیر اخلاقی تصاویر کی فروخت سے 40کروڑ روپے کما ڈالے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کے انقلاب نے لوگوں کو آمدن کے ایسے ذرائع سے روشناس کرایا ہے کہ پہلے جن کا تصور بھی محال تھا۔ اب اس امریکی اداکارہ ہی کو دیکھ لیں جس نے انٹرنیٹ پر اپنی مختصر لباس میں بنائی گئی تصاویر فروخت کرکے 20لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 44کروڑ روپے)کما لیے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 22سالہ اداکارہ کا نام بیلا تھورن ہے جس نے ’اونلی فینز‘ نامی ویب سائٹ پر اکاﺅنٹ بنایا اور وہاں اپنی تصاویر فروخت کرنی شروع کیں۔ بیلا تھورن پہلی شخص ہے جس نے اونلی فینز پر 10لاکھ پاﺅنڈ کا عدد عبور کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی شوبز شخصیات نے اونلی فینز پر اپنے پیج بنا رکھے ہیں جن میں کیری کیٹونا اور کارڈی بی بھی شامل ہیں تاہم بیلا تھورن اس پلیٹ فارم سے سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ ہیں۔ سابق ڈزنی اداکارہ اپنے سبسکرائبرز سے ماہانہ سبسکرپشن کے 15پاﺅنڈ لیتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے تک وہ اپنی سبسکرپشن فیس کی مد میں اپنے مداحوں سے 15لاکھ پاﺅنڈ لے چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے سبسکرائبرز کو ان کی پسند کی تصاویر بھی بنا کر بھیجتی ہیں اور ان سے اضافی رقم وصول کرتی ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -