وقار ذکاءنے ماروی سرمد کے خلاف توہین رسالت کی درخواست دے دی

وقار ذکاءنے ماروی سرمد کے خلاف توہین رسالت کی درخواست دے دی
وقار ذکاءنے ماروی سرمد کے خلاف توہین رسالت کی درخواست دے دی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وقار ذکاءنے معروف صحافی ماروی سرمد کے خلاف توہین مذہب کے الزام میں درخواست دائر کر دی۔ ویب سائٹ ’Reddit‘ پر پوسٹ کی گئی درخواست کی نقل میں وقار ذکاءنے موقف اختیار کیا ہے کہ ماروی سرمد مسلسل اسلام اور اسلامی شعائر کا مذاق اڑاتی آ رہی ہیں۔ ایک بار انہوں نے حجاب کے متعلق گھٹیا الفاظ استعمال کیے اور اسے گندگی سے تشبیہ دی اور پھر بلوچستان کے لاپتہ افراد کے حوالے سے ایک لطیفہ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کیا جس میں ایک بار پھر مذہب کی توہین کی گئی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی گئی۔ ان ٹویٹس کے سکرین شاٹس بھی وقار ذکا ءطرف سے درخواست کے ساتھ لف کیے گئے ہیں اور ماروی سرمد کے خلاف سیکشن 295اے کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -