انگلینڈ کا اہم ترین بلے باز پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

انگلینڈ کا اہم ترین بلے باز پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر
انگلینڈ کا اہم ترین بلے باز پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین جیسن روئے کو بائیں بازو پر دباﺅ کی وجہ سے جمعہ کو پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز سے باہر کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کی تیاری کے دوران 30 سالہ رائے کو اس ہفتے چوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”جیسن روئے انگلینڈ سیٹ اپ کے ساتھ رہیں گے اور آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے بحالی پروگرام کا آغاز کریں گے، جو اگلے ماہ دی ایجز باؤل میں شروع ہو گی۔“ 

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آغاز 28 اگست بروز جمعہ سے ہو رہا ہے جبکہ دوسرا میچ 30 اگست اور سیریز کا آخری میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ 

مزید :

کھیل -