بھارتی الزامات مسترد،دفتر خارجہ نےمظلوم کشمیریوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ہندوستان کو کرارا جواب دے دیا

بھارتی الزامات مسترد،دفتر خارجہ نےمظلوم کشمیریوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ...
بھارتی الزامات مسترد،دفتر خارجہ نےمظلوم کشمیریوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ہندوستان کو کرارا جواب دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں مزید  4 نوجوان کو شہید کیاگیا ہے،ہندوستانی فوج کے مظالم کشمیریوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، پلوامہ واقعہ کے بارے میں ہندوستانی ایجنسی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔  

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ  دیتےہوئےکہاکہ ہندوستان نےشواہددینےکےبجائےپلوامہ واقعہ کو مذموم پروپیگنڈہ کیلئےاستعمال کیا، پاکستان، ہندوستان کے منفی عزائم اور فالس  آپریشن سے متعلق عالمی برادری کو خبردار کر چکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین نے تمام امور پر ایک دوسرے کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ چین میں دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، انہوں نے مزید کہا کہ افغان طالبان وفد کے دورہ پاکستان میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ فریقین کو پائیدار امن کا موقع ضائع نہیں کرنا چاہئے، افغانستان میں امن و استحکام خطے کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے۔ پاکستان پائیدار امن کیلئے افغان  عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کی کھل کر حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے مطابق چاہتا ہے ۔

مزید :

قومی -