انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کی نئی ’کٹ‘ منظرعام پر، اہم خامی بھی نظر آ گئی

انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کی نئی ’کٹ‘ منظرعام پر، اہم خامی ...
انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کی نئی ’کٹ‘ منظرعام پر، اہم خامی بھی نظر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ منظرعام پر آ گئی ہے اور صارفین ملے جلے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ایک خامی ایسی بھی ہے جس پر صارفین کی اکثریت تنقید کر رہی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ ٹی 20 کرکٹ ٹیموںکے کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کی تو پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ بھی سامنے آ گئی جس کے رنگوں کے انتخاب پر زیادہ تر شائقین نے پسندیدگی کا اظہار کیا تاہم شرٹ پر بنائے گئے چاند کے نشان پر تنقید بھی کیا جو خاصہ نچلی طرف ہے اور شرٹ ٹراﺅزر کے اندر کرنے کی صورت میں آدھا غائب ہو جاتا ہے۔ 


چند صارفین نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے ماضی میں استعمال کی گئی مختلف کٹس کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ ستارے کی پوزیشن اصل میں قومی ٹیم کی کارکردگی کی ترجمانی کرتی ہے جو اسی کی طرح خاصی زوال کا شکار ہے۔ 

مزید :

کھیل -