دو مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپین بننے والی ٹینس کھلاڑی نسلی ناانصافی کیخلاف احتجاجاً امریکی ٹینس ایونٹ سے دستبردار ہو گئیں

دو مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپین بننے والی ٹینس کھلاڑی نسلی ناانصافی کیخلاف ...
دو مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپین بننے والی ٹینس کھلاڑی نسلی ناانصافی کیخلاف احتجاجاً امریکی ٹینس ایونٹ سے دستبردار ہو گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) دو مرتبہ کی گرینڈ سلیم چیمپین ناﺅمی اوسکا نسلی ناانصافی کے خلاف احتجاجاً امریکن ٹینس ایونٹ سے دستبردار ہو گئیں، اوساکا نے ویسٹرن اینڈ سدرن ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جاری ٹینس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جاپان کی سیاہ فام ٹینس کھلاڑی ناﺅمی اوساکا نے انیٹ کونٹاویٹ کو 6-4، 2-6 اور 5-7 سے ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں ان کا مقابلہ بیلجیم کی الیزے مارٹن سے ہونا تھا۔
وسکونسن میں جیکب بلیک نامی ایک سیاہ فام شخص کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت کے بعد جہاں نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور میجر لیگ بیس بال میں کھلاڑیوں نے احتجاج میں حصہ لیا، جاپان کی 22 سالہ سیاہ فام کھلاڑی ناﺅمی اوساکا نے بھی احتجاج کرتے ہوئے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایک ایتھلیٹ سے پہلے میں ایک سیاہ فام خاتون ہوں اور ایک سیاہ فام کی حیثیت سے مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ابھی بہت سے اہم معاملات ہیں جن پر مجھے ٹینس کھیلتے ہوئے دیکھنے کے بجائے فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل -