کراچی میں آسمانی بجلی گھر کی دیوار پر آ گئی، ہلاکتیں

کراچی میں آسمانی بجلی گھر کی دیوار پر آ گئی، ہلاکتیں
کراچی میں آسمانی بجلی گھر کی دیوار پر آ گئی، ہلاکتیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلستان جوہر کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے گھر کی دیوار گر گئی جس کے نیچے دب کر 3 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق جوہر موڑ کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ کی بیرونی دیوار پر آسمانی بجلی آ گئی جس کے نتیجے میں دیوار گر گئی۔ دیوار کے ملبے تلے دب کر 3 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید دو افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ اور ریسکیو ادارے کام کرنے میں مصروف ہیں۔ 

واضح رہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد پانی کے ریلوں نے شہر کا حلیہ بدل دیا، پانی کا بہاو¿ اپنے ساتھ کنٹینر،کار، بسیں سب کھلونوں کی طرح بہا لے گیا۔ شہر کے ساتوں انڈر پاس میں پانی ہی پانی ہے جس کے بعد انہیں ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

شارع فیصل پر نرسری کے قریب یونیورسٹی کی بس پانی میں پھنس گئی، مسافر کود کر کناروں تک پہنچے، ایم اے جناح روڈ پر سیکیورٹی کیلئے رکھے گئے کنٹنیرزبھی بہہ گئے۔ آئی آئی چندری گر روڈ بھی تالاب بن گئی، سندھ ہائی کورٹ اور پاسپورٹ آفس کے قریب سڑکوں پر گھٹنوں گھٹنوں پانی،گاڑیاں خراب ہوگئیں، لوگ کمر تک پانی میں منزل کی تلاش میں خوار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -