"میرے پیچھے تو سب پڑے ہوئے ہیں لیکن سشانت کی بہن سے کوئی یہ بات نہیں پوچھتا " ریا چکروتی کا بڑا الزام

"میرے پیچھے تو سب پڑے ہوئے ہیں لیکن سشانت کی بہن سے کوئی یہ بات نہیں پوچھتا " ...

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ ریا چکروتی کا کہنا ہے کہ سشانت سنگھ کی خود کشی کے معاملے میں سب ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں لیکن آنجہانی اداکار کی بہن سے کوئی یہ نہیں پوچھتا کہ وہ صرف ایک دن پہلے گھر چھوڑ کر کیوں گئی۔

این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ریا چکروتی نے کہا کہ سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے معاملے میں وہ تین انویسٹی گیشنز کا حصہ ہیں، وہ ہر طرح کا تعاون کر رہی ہیں اور چاہتی ہیں کہ اس معاملے میں فیئر ٹرائل ہو۔

اداکارہ نے کہا کہ سشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد جس طرح کا رویہ ان کے ساتھ اپنایا گیا ہے اس کی وجہ سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہیں، ان پر تو سوال اٹھائے جارہے ہیں لیکن سشانت کی بہن سے کوئی یہ نہیں پوچھتا کہ وہ 13 جون کو گھر چھوڑ کر کیوں گئی۔ سشانت کی بہن 8 سے 13 جون تک اس کے گھر میں رہی ، اسے اگر آنجہانی اداکار کے ڈپریشن کے بارے میں پتہ تھا تو اس نے کسی کو کچھ کیوں نہیں بتایا۔

ریا چکروتی نے الزام لگایا کہ جب سشانت کے گھر والوں کو اس کے ڈپریشن کے بارے میں پتا چلا تو انہوں نے اپنے بیٹے سے دوری قائم کرلی تھی۔

مزید :

تفریح -