وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے میں چھٹی کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے میں چھٹی کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ کا صوبے میں چھٹی کا اعلان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موسلادھار بارشوں کے باعث ابتر صورتحال کے پیش نظر کل صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد پیدا ہونے والی بدترین سیلابی صورت حال کے باعث وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کل صوبے بھر میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ صوبے بھر میں تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ضروری خدمات کرنے والے ادارے جن میں بلدیات، صحت، واٹر بورڈ، پی ڈی ایم اے اور ریونیو کے ادارے شامل ہیں، ان کے دفاتر کھلے ریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد پانی کے ریلوں نے شہر کا حلیہ بدل دیا، پانی کا بہاو¿ اپنے ساتھ کنٹینر،کار، بسیں سب کھلونوں کی طرح بہا لے گیا۔ شہر کے ساتوں انڈر پاس میں پانی ہی پانی ہے جس کے بعد انہیں ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

شارع فیصل پر نرسری کے قریب یونیورسٹی کی بس پانی میں پھنس گئی، مسافر کود کر کناروں تک پہنچے، ایم اے جناح روڈ پر سیکیورٹی کیلئے رکھے گئے کنٹنیرزبھی بہہ گئے۔ آئی آئی چندری گر روڈ بھی تالاب بن گئی، سندھ ہائی کورٹ اور پاسپورٹ آفس کے قریب سڑکوں پر گھٹنوں گھٹنوں پانی،گاڑیاں خراب ہوگئیں، لوگ کمر تک پانی میں منزل کی تلاش میں خوار ہوگئے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -