کراچی کی صورتحال پر وزیراعظم کا پیغام

کراچی کی صورتحال پر وزیراعظم کا پیغام
کراچی کی صورتحال پر وزیراعظم کا پیغام

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ اور کراچی میں بارشوں سے عوام کی مشکلات کا پوری طرح احساس ہے، میں کراچی میں امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہا ہوں، سیلاب سے مستقل بچاﺅ کیلئے جلد منصوبے کا اعلان کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی صورتحال پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ اور کراچی میں بارشوں سے عوام کی مشکلات کا احساس ہے اور میں خود کراچی میں امدادی کاموں کی نگرانی کر رہا ہوں جبکہ اس حوالے سے چیئرمین این ڈی ایم اے اور گورنر سندھ سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو مشکل کی گھڑی میں تنہاءنہیں چھوڑیں گے ، بنیادی سہولتوں کی بحالی کیلئے چیئرمین اینڈ ی ایم اے کو ہدایات دیدی ہیں ، سیلاب سے مستقل بچاﺅ کیلئے جلد منصوبے کا اعلان کریں گے ، پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کا منصوبہ شروع کریں گے۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -