لاڑکانہ کے شہری تین روز سے بجلی سے محروم،پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے عناصر کو سندھ کی عوام نے کبھی فوقیت نہیں دی:جمیل سومرو

لاڑکانہ کے شہری تین روز سے بجلی سے محروم،پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے ...
لاڑکانہ کے شہری تین روز سے بجلی سے محروم،پیپلز پارٹی پر تنقید کرنے والے عناصر کو سندھ کی عوام نے کبھی فوقیت نہیں دی:جمیل سومرو

  

لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور  بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹکل سیکریٹری جمیل سومرو  نے کہا ہے کہ آج تین روز ہوگئے، لاڑکانہ میں بجلی نہیں ہے، لاڑکانہ کے شہری تین روز سے بجلی سے محروم مشکلات میں زندگی گزار رہے ہیں،  کراچی میں کے الیکٹرک، حیدرآباد میں حیسکو جبکہ سکھر میں سیپکو کی کارکردگی انتہائی متاثر ہے، جانی و مالی نقصان کی سروے کے لیے ڈپٹی کمشنر جائزہ رپورٹ بنائیں گے، فوت و زخمی ہونے والوں کی مالی مدد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جمیل سومرو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کاسپیل چل رہا ہے، دس سال بعد ایکسٹریم ویدر کی صورتحال ہے، پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت، میونسپل سمیت پبلک ہیلتھ اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے،  جانی و مالی نقصان کی سروے کے لیے ڈپٹی کمشنر جائزہ رپورٹ بنائیں گے، فوت و زخمی ہونے والوں کی مالی مدد کی جائے گی،بلاول بھٹو زرداری کے احکامات پر سندھ بھر کے منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لئے میدان عمل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ  آج تین روز ہوگئے، لاڑکانہ میں بجلی نہیں ہے، لاڑکانہ کے شہری تین روز سے بجلی سے محروم مشکلات میں زندگی گزار رہے ہیں،  کراچی میں کے الیکٹرک، حیدرآباد میں حیسکو جبکہ سکھر میں سیپکو کی کارکردگی انتہائی متاثر ہے،شہر بھر کے تمام 32 ڈسپوزلز چل رہے ہیں لیکن سیپکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کا زبردستی منتخب کردہ نمائندہ غائب جبکہ ہارنے والا میں آپ کے سوالوں کا جواب دے رہا ہوں، جب بھی الیکشن ہوتے ہیں جنرل ہوں یا بلدیاتی تب ہی صوبے کی بات کی جاتی ہے،ان عناصر کو سندھ کی عوام نے کبھی فوقیت نہیں دی،

مزید :

علاقائی -سندھ -لاڑکانہ -