لاڑکانہ کو کراچی بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے ۔۔۔سینیٹر شبلی فراز نے ایسی بات کہہ دی کہ سندھ حکومت شرم سے "پانی پانی "ہو جائے گی

لاڑکانہ کو کراچی بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے ۔۔۔سینیٹر شبلی فراز نے ایسی ...
لاڑکانہ کو کراچی بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے ۔۔۔سینیٹر شبلی فراز نے ایسی بات کہہ دی کہ سندھ حکومت شرم سے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹرشبلی فرازنےکہاہےکہ پیپلز پارٹی نے نااہلی چھپانے کیلیے وفاق پرالزامات لگائے، لاڑکانہ کو کراچی بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے کراچی کو لاڑکانہ بنا دیا،اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا لوٹی ہوئی دولت بچانا ہے،نواز شریف نے بیماری کا بہانہ بنا کر قانون کا مذاق اڑایا، نواز شریف کو واپس لانے کی پوری کوشش کی جائے گی.

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نااہلی چھپانے کیلیے وفاق پرالزامات لگائے، لاڑکانہ کو کراچی بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے کراچی کو لاڑکانہ بنا دیاہے۔انہوں نے کہا کہ  ذخیرہ اندوزی ملک میں بڑا مسئلہ ہے، منافع خوروں کے خلاف کارروائی ہوگی،وزیراعظم روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا جائزہ لیتے ہیں اورہر ہفتے اجلاس میں ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مہنگائی سے متعلق مسائل پربھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا لوٹی ہوئی دولت بچانا ہے،نواز شریف نے بیماری کا بہانہ بنا کر قانون کا مذاق اڑایا، نواز شریف کو واپس لانے کی پوری کوشش کی جائے گی.

مزید :

قومی -