کراچی میں طوفانی بارشیں ،وزیر اعلیٰ سندھ بھی میدان میں آگئے ،عوام سے اپیل کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکے گا

کراچی میں طوفانی بارشیں ،وزیر اعلیٰ سندھ بھی میدان میں آگئے ،عوام سے اپیل ...
کراچی میں طوفانی بارشیں ،وزیر اعلیٰ سندھ بھی میدان میں آگئے ،عوام سے اپیل کرتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکے گا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےعوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ شہر کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا جو کہ بالکل ایسا نہیں، صبح سے ہماری ٹیمیں کمشنر کراچی،واٹر بورڈ ، صوبائی وزراء روڈوں پر ہیں، اتنی شدید بارش میں کچھ بھی نہیں ہوسکتا جب تک بارش رک نہ جائے، میں خود بھی صبح سے مانیٹرنگ کررہا ہوں اور کچھ وفاقی وزراء سے بھی بات کی ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح سے اس پانی کو جلد از جلد نکالا جاسکتا ہے؟۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر کے تمام شاہراہوں سے سوائے نشیبی علائقوں سے پانی ہر جگہ سے نکل چکا تھا لیکن آج کی شدید بارش کے بعدفیصل بیس پر 140 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے اور ابھی اوربارش ہونا باقی ہے، میری تمام ٹیم رابطے میں ہے، ہمارے کمشنر بھی رابطے میں ہیں، ہماری کوشش ہے کہ جہاں لوگوں کے مکانات کو نقصان کا خطرہ ہے وہاں سے پانی جلد از جلد نکالا جائے۔

 انھوں نےکہا کہ محکمہ موسمیات نے کل شام تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے ،اگر اسی طرح سے بارش ہوتی رہی تو صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے،ہماری کچی آبادیاں جہاں نالوں سے ساتھ مکانات بنے ہوئے ہیں اگر اوور فلو ہوجائیں تو گھروں کے اندر پانی چلا جاتا ہے جسکے لیے ضلعی انتظامیہ نے بندوبست کیا ہے کہ سکول ، کالجز اور شادی ہالز میں ان مکینوں کو رہائش دی جائے اور وہاں انھیں کھانا پینا بھی فراہم کیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں عام فورسز کی بھی مدد لے رہے ہیں، ان تمام علائقوں پر ہماری توجہ مرکوز ہے۔ انھوں نے کہا کہ بارش کا پانی تبھی ہی نکل سکتا ہے جب تھوڑا سا درمیان میں وفقہ ہوگا جوکہ میں بتاتا چلوں کہ ایک دو گھنٹے کا وقفہ آیا تھا جس میں، میں خود نکلا ہوں اور حالات کا جائزہ لیا ہے تاہم بارش کا پانی تب ہی نکالا جاسکتا ہے جب بارش رک جائے اور دوبارہ نہ ہونے کے امکان ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ  میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور باہر نہ نکلیں،میں ٹھٹہ، سجاول ، ٹنڈومحمد خان، بدین ، تھرپارکر اور حیدرآباد ان تمام اضلاع کا دورہ کرکے آیا ہوں اور آج بھی میں ان سب سے رابطے میں ہوں، ہم نے تمام وزراء کی ہر ضلع میں ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے بالخصوص جہاں بارش زیادہ ہوئی ہے،ہم لوگوں کے ساتھ موجود ہیں، ہماری انتظامیہ ، ہمارے وزراء ، پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیدار یہ سب موجود ہیں اور لوگوں کی مدد کے لیے پیش پیش ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےکہا کہ کراچی میں شدید برسات کے سبب ڈیزاسٹر کی صورتحال ہوگئی ہے،اللہ پاک رحم فرمائے، کچے مکانات میں رہنے والے لوگوں کی پریشانی ہے،یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ شہر کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا جو کہ بالکل ایسا نہیں، صبح سے ہماری ٹیمیں کمشنر کراچی،واٹر بورڈ ، صوبائی وزراء روڈوں پر ہیں، اتنی شدید بارش میں کچھ بھی نہیں ہوسکتا جب تک بارش رک نہ جائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -