ہمارے پیارے تایاجان ضیاء الرحمان شامی بھی دنیا سے رخصت 

ہمارے پیارے تایاجان ضیاء الرحمان شامی بھی دنیا سے رخصت 
 ہمارے پیارے تایاجان ضیاء الرحمان شامی بھی دنیا سے رخصت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جناب ضیا ء الرحمان شامی اب اس دنیا میں نہیں رہے اپنے خالق حقیقی سے جاملے جناب ضیاء الرحمان شامی کی وفات کی خبر برادرم عمر شامی نے سنائی جناب ضیا ء الرحمان شامی ہمارے پیارے تایا جان تھے اور والد محترم جناب مجیب الرحمان شامی صاحب کے بڑے بھائی بھی اور جناب رضا الرحمان شامی بھی ہمارے تایا تھے انکا پہلے ہی انتقال ہو چکا ہے اور اب جناب ضیا ء الرحمان شامی   بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئے اور یقینا ہمیں بھی شدید دھچکا لگا تھا اس خبر سے جناب ضیا ء الرحمان شامی آخری دنوں بیمار رہے انکے دو صاحبزادے عامر شامی جو کہ وفات پا چکے جبکہ دوسرے عمران شامی جو کہ پائلٹ ہیں اور سرکاری افسر بھی ہیں جبکہ انکی صاحبزادی نویرا ضیاء بھی حیات ہیں جبکہ ہماری پیاری تائی جان بھی بیماری کے سبب ہی وفات پا چکی اور یقینا تائی جان کی وفات کے بعد جناب ضیا ء الرحمان شامی بھی بیمار نظر آنے لگے تھے  اور ہمیں یاد ہے کہ بچپن میں جب ہم کراچی جاتے تھے تو تایا جان جناب ضیا ء الرحمان شامی کے گھر ہی رہتے تھے اور جناب ضیا ء الرحمان شامی اصولوں کے سخت لیکن انتہائی نرم دل انسان تھے اسٹیٹ سیمنٹ میں ایم ڈی رہے  اور بے نظیر دور حکومت میں وہ زیر عتاب رہے پھر اسکے بعد پرائیوٹ گروپ آف کمپنیز سے منسلک رہے

اور حال میں وہ آواری گروپ کراچی سے منسلک تھے بچوں سے بہت پیار کرتے تھے اور ہمیں یہ بھی یاد ہے کہ جب بچپن میں ہمارے گھر پہلی دفعہ سونی ٹی وی آیا تو وہ بھی ہماری فرمائش پہ ہمارے پیارے تایا جان جناب ضیا ء الرحمان شامی نے ہی بھیجا تھا اور یقینا ہم تو پورے خاندان کے ہی لاڈلے ہیں اس لئے تائی جان اور تایا جان کے بھی لاڈلے ٹھہرے اور ہمیں تو وہ وقت بھی یاد ہے جب تایا جان اپنے لخت جگر عمران شامی کے لئے رشتہ دیکھنے ڈنڈوت گئے تھے اور اس سفر میں ہم بھی اپنے تایا جان کے ساتھ تھے اور جناب ضیا ء الرحمان شامی مرحوم اکثر لاہور آتے رہتے تھے اور اکثر اپنے ساتھ مٹھائی، حلوہ جات و میوہ جات وغیرہ کے تحفے بھی ساتھ  لے کے آتے تھے لیکن طویل عرصہ سے بیمار تھے اور بیماری نے انھیں کمزور بھی بنا دیا تھا اور یہی موذی بیماری جاں لیوا ثابت ہوئی اور جناب ضیا ء الرحمان شامی بھی بیماری سے لڑتے لڑتے اپنے خالق حقیقی کے پاس پہنچ گئے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے تایا جان مرحوم کی مغفرت فرمائے انھیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ہم سب شامی خاندان کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء  فرمائے آمین ثم آمین

مزید :

رائے -کالم -