گلوکاری کے بعد مریم نواز کے بیٹے کی صوفیانہ کلام پڑھتے ویڈیو وائرل

   گلوکاری کے بعد مریم نواز کے بیٹے کی صوفیانہ کلام پڑھتے ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی ایک پرانی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جنید صفدر کی نکاح کی تقریب میں گلوکاری کی ویڈیو کے بعد اب ان کی ایک پرانی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں صوفیانہ کلام پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں جنید صفدر کو اسٹیج پر مائیک پکڑے اپنی خوبصورت آواز  میں صوفیانہ کلام پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو کے ساتھ درج کیپشن میں بتایا گیا کہ  ویڈیو 2019 میں ایک تقریب کے دوران بنائی گئی تھی جو اس وقت بھی وائرل ہوئی تھی۔
 ویڈیو وائرل

مزید :

صفحہ اول -