پی ٹی آئی کے تین سالوں میں حکمران خوش، عوام خوار ہوئے، اے این پی

پی ٹی آئی کے تین سالوں میں حکمران خوش، عوام خوار ہوئے، اے این پی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تین سالوں میں حکمران خوش، عوام مزید خوار ہوئے،ان تین سالوں میں کارکردگی کا معیار یوٹرن رہا اور زیادہ یوٹرن لینے والا سب سے بڑا لیڈر قرار پایا۔ پی ٹی آئی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہ یہ تین سال پاکستان کی تاریخ کے انتہائی ناقص پالیسیوں،نااہلی اور ریکارڈ کرپشن کیلئے یاد رکھے جائیں گے۔کرپشن میں پاکستان نیچے گیا، اظہار رائے کی آزادی انڈیکس میں نیچے چلا گیا، دو سال میں مزید تنزلی بھی ہوگی۔پاکستان میں صحافت پر جتنی پابندیاں اس وقت ہیں، آمرانہ دور میں بھی نہیں دیکھے گئے۔نیب کو صرف اپوزیشن رہنماؤں کو ہدف بنا کر استعمال کیا گیا اور الزام تراشی کا سلسلہ روزاول سے جاری ہے۔دوائیوں کی قیمتیں بڑھیں کسی کو سزا نہیں ہوئی، چینی مہنگی کی گئی، کوئی سزا نہیں ہوئی۔ میاں افتخارحسین نے کہا کہ صرف فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ ہوجائے تو پی ٹی آئی کا نام و نشان نہیں رہے گا۔بی آر ٹی، مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، چینی آٹا چوری سکینڈل، رنگ روڈ سکینڈل، ایل این جی سکینڈل اور نہ جانے کتنے سکینڈلز پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔پی ٹی آئی نے اپنے وزراء  کو بچانے کیلئے پورا زور لگایا جس کا نقصان عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ 
اے این پی

مزید :

صفحہ اول -