پتوکی،جائیداد کا تنازع، دوبچوں کی ماں جیٹھ کے ہاتھوں قتل
پتوکی (نامہ نگار)پتوکی کے نواحی علاقے ملانوالا میں ندیم نے اپنے چھوٹے بھائی عمران کی 30 سالہ بیوی شبانہ بی بی کو جائیداد کے تنازع پر اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ورثاء کاکہنا ہے کہ شبانہ کے شوہر عمران کا ذہنی توازن درست نہیں جس کا اس کے بھائی فائدہ اٹھاتے ہوئے جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتے تھے شبانہ راستے میں رکاوٹ بنتی تھی جس کو منصوبہ بندی کر کے قتل کیا گیا۔ بھائی فیصل نے بتایا کہ ملزم ندیم نے بد چلنی کا ڈرامہ رچایا اور میری بہن شبانہ کو 3 فائر مار کر قتل کر دیا وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔ تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا،ڈی پی او قصور کاکہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
خاتون قتل