صدرمملکت سے سوئٹزرلینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر عامرشوکت کی ملاقات
اسلام آباد(آن لائن) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے سوئٹزر لینڈ میں پاکستان کے نامزد سفیر عامر شوکت نے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کا باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، سوئٹزرلینڈ پاکستان کا اہم تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے، دونوں ممالک کے باہمی فوائد کے لیے دوطرفہ تجارتی تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت نے کہاکہ سوئس ملٹی نیشنل کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری پاکستان پر ان کے اعتماد کی عکاس ہے، نامزد سفیر سوئس تاجروں کو پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیں
صدرمملکت