آر می چیف سے برطانوی سیکرٹ ایجنسی کے چیف کی ملاقات، امریکی انخلاءکے بعد کی صورتحال پر غور
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی سیکرٹ ایجنسی کے چیف رچرڈ مور نے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان سے امریکی انخلاءکے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر ) نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور، دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس دفاعی تعاون ا ورمجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لئے پاکستان مدد کر رہا ہے، پاکستان ہر وہ مدد کرنے کے لیے تیار ہے جو افغانستان میں علاقائی امن اور خوشحالی کے لئے اہم ہے۔
رچرڈ مور نے علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔