نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت منسوخی درخواست پر نوٹس جاری

نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت منسوخی درخواست پر ...
نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت منسوخی درخواست پر نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جار ی کرتے ہوئے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہا ئی کورٹ نے مدعی مقدمہ کی ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے عدالت کو بتایا کو چھ ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لئے عدالت سے رجوع کیا ہے، درخواست گزاروں نے ایڈیشنل سیشن جج سے حقائق چھپائے ہیں،مرکزی ملزم کے ضمنی بیان کی روشنی میں ڈاکٹر جعفر اور عصمت آدم جی کو نامزد کیا گیا اور مدعی کے ضمنی بیان کی روشنی میں تھراپی ورکس کے ملازمین ملزم نامزد ہوئے ،تھراپی ورکس کے ظاہر ظہور نے شریک ملز م ذاکر جعفر کے کہنے پر اپنی ٹیم بھیجی اور مرکزی ملزم کے والدہ اور والد کی درخواست ضمانت خارج کی گئی۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چھ ملزمان کی ضمانت کا فیصلہ کسی دوسرے جج نے کیا ؟جس پر وکیل نے بتایا کہ جن ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئی ہیں وہ فیصلہ کسی اور جج نے سنایا ہے۔
عدالت نے بعدازاں تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر نوٹس جار ی کرتے ہوئے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔