اپنی رشتے دار کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا شادی شدہ شخص پکڑا گیا

اپنی رشتے دار کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا شادی شدہ شخص پکڑا گیا
اپنی رشتے دار کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا شادی شدہ شخص پکڑا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (ویب ڈیسک) اپنی رشتے دار لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بناکر  بلیک میل کرنے والا شخص پکڑا گیا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے )کا کہنا ہے کہ ملزم لڑکی کا رشتے دار اور پہلے سے شادی شدہ ہے اور لڑکی پرشادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا ۔

جیو نیوز کے مطابق  گجرات میں متاثرہ لڑکی کی درخواست پر ایف آئی اے نے ایکشن لیا اور ملزم کو گرفتار کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد اقبال کے مطابق واقعہ گجرات کے علاقہ چنڈیالہ میں پیش آیا۔ملزم کی بلیک میلنگ سے تنگ آ کر لڑکی کے ورثا نے ایف آئی اے کو شکایت کی تھی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،  دوران تفتیش ملزم سے لڑکی کی ویڈیوز اور تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔