بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں کے مقام پر دریا کرم بپھر گیا ہے جس کے باعث قریبی آبادی زیر آب آ گئی ہے ۔
نجی ٹی وی "سماء "کے مطابق بنوں کے مقام پر دریائے کرم میں پانی کا بہاؤ 41ہزار 200کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ، دوسری جانب کوئٹہ میں گزشتہ دو روز سے مواصلاتی نظام بھی متاثر ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق دریائے سوات اور کابل میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔