کلیم اللہ چودھری فلوریڈا انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ کلچرل ایکسپو کی طرف سے پاکستان کنٹری چیئرکے سفیر نامزد
فلو ریڈا(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پاکستانی شخصیت کلیم اللہ چودھری کو فلوریڈا انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ کلچرل ایکسپو کی طرف سے پاکستان کنٹری چیئر کا سفیر نامزد کیا گیا ہے۔ یہ فورم ایک عالمی کاروباری تقریب کے طور پر ایک اہم مقام رکھتا ہے جو بین الاقوامی تجارتی اور ثقافتی معاملات میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
کنٹری چیئر کے سفیر کی حیثیت سے، کلیم اللہ چودھری کا فلوریڈا انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ کلچرل ایکسپو میں پاکستان کی نمائندگی میں اہم کردارہے۔اس ممتاز حیثیت میں کلیم اللہ چودھری عالمی کاروباری برادری کے اندر پاکستان کے تجارتی اور ثقافتی مفادات کے موثر فروغ میں اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔
فلوریڈا انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ کلچرل ایکسپو ایونٹ رواں سال 4اور5 اکتوبر کومنعقد ہوگا۔ کلیم اللہ چودھری کی تقرری نے تقریب میں ایک نئی جہت کا اضافہ کیاہے