کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، سفارتخانے کی آڑ میں شراب کی سمگلنگ ناکام بنادی

کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، سفارتخانے کی آڑ میں شراب کی سمگلنگ ناکام بنادی
کسٹم حکام کی بڑی کارروائی، سفارتخانے کی آڑ میں شراب کی سمگلنگ ناکام بنادی
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹم حکام نے سفارتخانے کی آڑ میں کروڑوں روپے مالیت کی شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ 

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر گڈز ڈیکلریشن میں سفارتخانے کے نام پر درآمدہ کنٹینر میں گھریلو سامان ظاہر کیا گیا تھا، کسٹمز افسران نے مشکوک کنٹینر کو روک کر تصدیق کیلئے متعلقہ سفارت خانے کو خط لکھا تو سفارت خانے نے درآمدی سامان سے لاتعلقی کا اظہار کیا، جانچ پڑتال پر کنٹینر سے گھریلو سامان کے بجائے غیرملکی شراب برآمد ہوئی جس کی مالیت 8کروڑ 48لاکھ 80ہزار روپے ہے۔ 

کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گروہ کے مزید اراکین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔