وہ بھارتی کھلاڑی جس نے فٹنس ٹیسٹ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

وہ بھارتی کھلاڑی جس نے فٹنس ٹیسٹ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
وہ بھارتی کھلاڑی جس نے فٹنس ٹیسٹ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی بھارت کے فٹ ترین کرکٹر نہ رہے، ان کی اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹنس ٹیسٹ میں شبمن گل کوہلی سے آگ نکل گئے، شبمن کا یویو ٹیسٹ میں اسکور 18.7 آیا ہے، جب کہ ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنا ریزلٹ 17.2 بتایا تھا۔ایشیا کپ کی تیاری کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں بھارتی کرکٹرز کے  یویو ٹیسٹ لیے گئے تھے جس میں شبمن گل کا سب سے بہتر ریزلٹ آیا ہے، اس ٹیسٹ میں کٹ آف لیول 16.5 سکور رکھا تھا۔شبمن گل کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کا رزلٹ 16.5 سے 18 کے درمیان رہا، جسپریت بمراہ سمیت پانچ کرکٹرز کے یویو ٹیسٹ ابھی ہونا باقی ہیں،  دیگر کرکٹرز نے ٹیسٹ پاس کر لیے ہیں۔

مزید :

کھیل -