عام انتخابات کا معاملہ، جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا

عام انتخابات کا معاملہ، جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا
عام انتخابات کا معاملہ، جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی نے 90 روز کے اندر انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ 90 دنوں سے ایک دن زیادہ بھی الیکشن میں تاخیر قبول نہیں،مقررہ آئینی مدت میں انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ جارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران 5 حکومتیں تبدیل ہوئی ہیں اور پالیسیاں آئی ایم ایف کی چل رہی ہیں جس کی وجہ سے ملک میں ناقابل برداشت مہنگائی ہوئی ہے ۔ سراج الحق نے کہا کہ بجلی کی بلوں میں 16 اقسام کے ٹیکسز شامل ہیں،مہنگائی، بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں،غریب بل ادا کرتا ہے، حکمران طبقہ اربوں کی بجلی مفت استعمال کرتا ہے،مزدور کابجلی کا بل 50 ہزار تک چلا گیا،لوگ بلوں کو جلا رہے ہیں، خودکشیاں کررہے ہیں،بجلی،پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہوں گے۔ 

مزید :

قومی -