سعودی کلب کی جانب سے کھیل کر انجوائے کررہا، رونالڈو
ریاض (این این آئی)اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ میں سعودی عرب میں بہت خوش ہوں اور مجھے یہاں بلانے اور خوشی کا احساس دلانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہیں اور وہ ان دنوں عربی زبان میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں نے پچھلے سیزن میں کہا تھا کہ سعودی لیگ وقت گزرنے کے ساتھ بہتر ہو جائے گی ۔ور دنیا کی ایک بہترین لیگ بن جائے گی۔انٹرویو کے آخر میں کرسٹیانو رونالڈو نے عربی میں لفظ شکراً کہا جو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔